ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بے باک اور نڈرصحافی گوری لنکیش قتل کے خلاف ملک بھر میں احتجاج : ملزموں کے فوری گرفتاری کامطالبہ

بے باک اور نڈرصحافی گوری لنکیش قتل کے خلاف ملک بھر میں احتجاج : ملزموں کے فوری گرفتاری کامطالبہ

Wed, 06 Sep 2017 21:34:27    S.O. News Service

بنگلورو/بھٹکل:06/ستمبر (ایس اؤنیوز)بائیں بازو کی سرکردہ، سنئیر،معروف صحافی گوری لنکیش کا کل رات بنگلورو میں ان کے گھر راجہ راجیشوری میں انجان بندوق برداروں نے گولی ما رکرقتل کئے جانے کے خلاف بیرونی ممالک سمیت ملک بھر میں صحافی اسوسی ایشنوں اور مختلف تنظیموں ، اداروں کی طرف سے احتجاج جاری ہے، اب تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق دہلی، بنگلورو ،میسور،منگلورو، اُڈپی ، ہبلی ، گلبرگہ ،دھارواڑ ، کاروار سمیت کئی شہروں میں احتجاج کرتے ہوئے ملزموں کے فوری گرفتاری کامطالبہ کیا گیا ۔

ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن ،جرنالسٹ اسوسی ایشن ،کنڑا رکشھنا ویدیکے کے مختلف دھڑے، دلت تنظمیں ، مسلم ادارے ، جماعت اسلامی ہند کرناٹکا، ایس آئی اؤ کرناٹکا کی مختلف شاخیں سمیت سنجیدہ سیاست دان ، ماہرین ، ادباء ، شعراء ، مفکرین، دانشور حضرات نے اس سلسلے میں احتجاج کرتے ہوئےقتل کی مذمت میں اخباری بیانات بھی جاری کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر زور دیا ہے کہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے ، روشن خیال مفکروں کے لئے حفاظتی بندوبست کرے۔ شر پسندوں کی طرف سے دستوری حق ’حقِ اظہارِ رائے‘ کو دبانے کی مذموم کوشش قرارد یاہے۔

خیال رہے کہ گوری لنکیش اپنے والد سے وراثت میں ملے کنڑا جریدے کو بغیر کسی اشتہار کے صرف خریداروں کے عطیہ سے جاری رکھی ہوئی تھیں، پورے ملک میں وہ ایک بے باک اور نڈر خاتون صحافی کے طورپر جانی جاتی تھیں۔ گوری لنکیش نے ہمیشہ مذہبی اور اکثریتی سیاست کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئےجمہوری نظام میں جمہور کو ایک ساتھ لے کر چلنے کی بات کہا کرتی تھیں۔ انہوں نے نکسلزم میں ملوث کئی افراد کو مین اسٹریم میں لاتے ہوئے انہیں ایک نئی زندگی عطا کی تھیں اسی طرح اقلیتوں اور دلتوں کے حق میں بھی اپنی آواز بلند کرتی تھیں۔


Share: